Cell Structure And Function|Cell Basic:Uinte Of Life
Cell
سیل یا خلیہ کسی بھی جاندار کے جسم کی بنیادی اکائی ہے جانداروں کے جسم ان خلیات کا ہی مجموعہ ہوتے ہیں ایک جاندار میں کروڑوں خلیات پائے جاتے ہیں. خلیات اپنے افعال کے اعتبار سے مختلف اشکال رکھتے ہیں جیسے گول لمبوتری دھاگہ نما ایک عام حیوانی خلیے کا سائز .1/100انچ سے 1/5000انچ ہوتا ہے.
خلیہ کا جسم ایک تھیلی کی طرح ہوتا ہے اس کے اندر
مجود تمام اشیاء کا مجموعہ پروٹوپلازم کہلاتا ہے .
خلیہ کو بنیادی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے
خلیہ کی جھلی یا سیل ممبرین Cell Membrane 1
مرکز یا نیوکلیس Nucleus 2
سائٹوسوم Cytosome 3
خلیہ کی جھلی یا سیل ممبرین Cell Membrane 1
خلیہ کے گرد ایک بیرونی جھلی ہوتی ہے جو اس کی بیرونی دیواروں کا کام کرتی ہے اور خلیہ کو گھیرے رکھتی ہے اس میں یہ گنجائش ہوتی ہے کہ اس کے ذریعے اشیاء خلیہ کے اندر جا سکتی ہیں اور اندر سے باہر آ سکتی ہیں
مرکز یا نیوکلیس Nucluse 2
یہ خلیہ کا مرکز حصہ ہوتا ہے یہ الگ سے ایک جھلی کے خول میں بند ہوتا ہے یہ جھلی نیوکلئیر ممبرینNeclear Membraneکہلاتی ہے اس کی حیثیت سیل میمبرین جیسی ہوتی ہے یعنی اس کی دیواروں سے اشیاء اندر جا سکتے ہیں اور باہر آ سکتی ہیں۔ خلیہCell کا مرکز اس کے افعال پر حاوی ہوتا ہے خلئے کی زندگی کا مظہر یہی مرکز ہوتا ہے اس مرکز ک زبردست مرکز کے اندر چند اجسام پائے جاتے ہیں اس کے اندر دھاگہ نما اجسام نظر آتے ہیں اور جال سا بناتے ہیں ان کو کروموسومز کہا جاتا ہے جانداروں میں ان کی تعداد متعین ہوتی ہے اور اسی طرح ہر جاندار میں اس کی تعداد برابر ہوتی ہے ان کروموسومز کے اوپر مزید اجسام چپکے ہوتے ہیں جو جین genes کہلاتے ہیں والدین سے موروثی طور پر خصوصیات ان جین کی وجہ سے ہی منتقل ہوتی ہیں نیوکلیئس کے اندر رائیبو نیوکلک ایسڈ پایا جاتا ہے
سائٹو سوم Cytosome 3
خلیہ کے اندر اس کے مرکز اور سیل ممبرین کے علاوہ باقی حصہ سائٹوسوم کہلاتا ہے سائٹوسوم مزید دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے
سائٹوپلازم Cytoplasm ●
انکوژن Inclusion ●
سائٹوپلازم Cytoplasm●
نیوکلیس اور خلیہ کی جالی کے درمیان ایک مائع بھرا ہوتا ہے جو سائٹوپلازم کہلاتا ہے یہ نیم گاڑھا شفاف مادہ ہوتا ہے سائٹوپلازم میں بہت سےنامیاتی اور غیر نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں ان میں پانی نمکیات پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس اور روغنیات شامل ہیں
انکلوژن Inclusion••
خلیہ کی دیوار اور نیوکلیس کے درمیان سائٹوپلازم کے سیال مادے کے علاوہ کچھ اجسام پائے جاتے ہیں یہ انکلوژن کہلاتے ہیں یہ زرات کہئ اقسام کے ہوتے اور ان کے کام الگ الگ ہوتے ہیں ان کے اندر زندہ مردہ اجسان پائے جاتے ہیں زندہ جسام اپنی تعداد بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
سنٹروسوم Centrosome
یہ نیوکلیئس کے قریب ہوتے ہیں ان کے اندر مزید ذرات ہوتے ہیں جو سنٹری اول کہلاتے ہیں یہ خلیہ کی تقسیم میں اہم کام کرتے ہیں ان کی شکل بیضوی ہوتی ہے
رائبوسوم Ribosome
یہ چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو اپنے اندر پروٹین جمع کرتے ہیں یہ پروٹین امائنوایسڈ سے تیار ہوتے ہیں
مائٹوکونڈریا Mito Chondria
م ئٹوکونڈریا ایسے اجسام ہیں جو حلیے کے عمل تنفس میں حصہ لیتے ہیں یہ خلیہ کی گروتھ میں اہم کردار کرتے ہیں
گالجی باڈیز Golgy Bodies
یہ ذرات نیوکلیس کے قریب پائے جاتے ہیں خلیہ کی رطوبت کے متعلق افعال کو کنٹرول کرتے ہیں خلیہ کی کیمیائی تبدیلی میں حصہ لیتے ہیں۔۔
0 Comments