ریوند چینی-ریوند خطائی-Rheum

*ریوند چینی.*  _~Rheum'_
*سائنسی نام:* ریوم کوررنٹسراباس
ریوند چینی (سبزی) ریوند چینی خاندان پاولگونیی میں پودوں کی ایک  نسل ہے ۔ یہ ایک نباتاتی بارہماسی مختصر، موٹی رہیزوماس سے بڑھتی ہوئی بوٹی  ہے.
اعلی سطح پر اوگزیلاک ایسڈ،  بنانے کے لیے اس کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے.
یہ ریباس کی جڑ ہے .اس کومنہ میں چبانے سے تھوک زرد ہوجاتا ہے .
*--مقام پیدائش--*
ریوند ہندوستان پاکستان اورچین میں کثیر تعداد میں پیدا ہوتی ہے. ریوند چینی ہی عمدہ خیال کی جاتی ہے
((بازار میں ریوند چینی کے نام سے جو ملتی ہے وہ ریوند دواب ہے یعنی چوپاوں کی ریوند ہے اسکو چوپائے زیادہ کھاتے ہیں))
*-اصل ریوند چینی بازار میں ریوند خطائی کے نام سے ملتی ہے*  اس کا سفوف زرد اور چمکدار ہوتا ہے یہ چین سے آتی ہے اور مہنگی بکتی ہے جبکہ اس کے برعکس دوسری ریوند کا سفوف خاکستری زردرنگ کا بنتا ہے.
ہندوپاک کی ریوند ادنی درج کی ہوتی ہے اس لئے چین کے مال کا مقابلہ نہیں کرسکتی
__*رنگ.*__ ..زردسرخی مائل
*ذائقہ.* ..تیز بد مزہ
*مزاج.* ..مرکب القوی کیونکہ دست لاتی ہے بعد ازاں قبض بھی پیدا کرتی ہے
. *. _مقدار خوراک.* ...ڈیڑھ ماشہ تا دو ماشہ
*مقام پیدائش.* ..ڈالہوزی. شملہ. میں چھ ہزار فٹ سے لے کر دس ہزار فٹ کی بلندی پر پائی جاتی ہے.
*~~--افعال واستعمال--~~*
مقوی ومحرک جگر ہے. بخار بوجہ خرابی جگر میں قلمی شورہ .نوشادر وغیرہ کے ہمراہ کهلاتے ہیں._

Post a Comment

0 Comments